کچھی میں پانچ 5 روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

0

- Advertisement -

 

کچھی میں پانچ 5 روزہ پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی اور بیس20دسمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے لاپرواہی دکھانے والی ٹیموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے آئی این پی نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ٹیموں سے تعاون کر کے ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائے گے اور کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں انکو آمادہ کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا باہمی کوشش سے ہی مہم کو کامیاب کیا جا سکتا ہے جو مانیٹرنگ آفیسر،سپروائزر،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور معتلقہ عملہ پولیو مہم میں صیع کام نہیں کررہا ہے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گھروں میں غیر موجود رہ جانے والے اور انکاری والدین کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا پولیو کی ٹیموں کو چاہیے کہ گاں میں گھر گھر پولیو کی ویکسین کرتے ہوئے پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچنے کی آگاہی بھی دیں کیونکے پولیو وائرس ملک کے لیے ایک چلینج بنا ہوا جس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.