کوئٹہ:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق نواں کلی پشتون چوک کے قریب فائرنگ سے محمد حضرت نامی شخص جاں بحق جبکہ محب اللہ زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.