سبی شہر وگردونواح میں ٹڈی دل کا حملہ شہری مشکلات سے دوچار

0

- Advertisement -

 

 

سبی شہر وگردونواح میں ٹڈی دل کا حملہ شہری مشکلات سے دوچار مل گشکوری مل چانڈیہ تلی سلطان کوٹ لونی خجک مرغزانی و سبی کے گردونواح میں تیار سبزیوں کی فصلات تباہ وبرباد زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان حکومت کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہ ہوسکے شہر کی سٹرکوں گلیوں میں حد نگاہ ٹڈل دل کی بھرمار درختوں کے پتے فصلات ان کی پسند دیدہ خوالاک سندھ کے بعد بلوچستان میں ٹڈی دل کی آمد سے زرعی اجناس کے بحران کو خدشہ۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بعد بلوچستان کے شہر ڈیرہ آلہ یار ڈیرہ مراد جمالی بختیار آباد لہڑی کے بعد ٹڈی دل آڑنے والے چھوٹے چھوٹے پتیگوں نے سبی شہر و گردونواح کے دیہاتوں میں حملہ کردیاجس کی وجہ سے شہر گلیوں سٹرکوں قومی شاہراہ ٹڈی دل سے بھر گئے جگہ جگہ ان کی موجودگی سے شہری مشکلات کا شکار نظر آنے لگے جبکہ سبی کے دیہاتوں میں تیار سبزیوں کے فصلوں سمیت گندم کے پودے بھی ان کی خوالاک بننے لگے لاکھوں کرڑو ں کی تعداد میں یہ آسمان پر چادر کی مانند نظر آتے ہیں ٹڈی دل کے حملے کے بعد سندھ بلوچستان میں زرعی اجناس کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے وفاقی صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کی روک تھام کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سبی و گردونواح سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کے سینکڑوں زمین دار مالی بحران کا شکار ہورہے ہیں تیار فصلات کی تباہی وبربادی کی وجہ سے ان کو لاکھوں کانقصان ہورہا ہے حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ زمینداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے واضح رہے کہ سبی وگردونوا ح کے زمیندار پہلے ہی خشکابہ کا شکار تھے اب رہی سہی کسر ان ٹڈی دل جانور نے پوری کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.