عوامی مسائل سے بے خبر اور غافل نہیں، سردار نور احمد بنگلزئی

0

- Advertisement -

 

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار نور احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ ہم عوامی مسائل سے بے خبر اور غافل نہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں امن و استحکام کے قیام اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور فوائد مل سکیں۔وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ مزید ترقی کی منازل طے کررہاہے ترقی کے اس سفر میں کوئی بھی شہر، ضلع، گاؤں یہاں تک کہ کوئی بھی کلی کوچہ بھی محروم نہیں ہوگا بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا تاریخ ترین دور شروع ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی اے پی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اگر ماضی میں صوبے کے مسائل کرنے کیلئے اقدامات کیے جاتے تو شاید آج صوبے کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہی ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوجس امید سے عوام نے انتخابات میں بی اے پی کو ووٹ دے کر کامیاب کیا عوام کے امیدوں پر پورا اتررہے ہیں عوام آج ماضی کی حکومتوں اور موجودہ صوبائی حکومت میں واضح فرق محسوس کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.