کلی قمبرانی و گردنواں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے، سردار عبدالغنی قمبرانی

0

- Advertisement -

 

 

ممتاز قبائل و سماجی شخصیت سردار عبدالغنی قمبرانی نے کہا ہے کہ کئی سالوں سے یونین کونسل کلی قمبرانی، کلی بنگلزئی سمیت گردونواں کے روڈ اور نالیاں انتہائی خستہ حال ہوگئے تھے عوامی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس آغا عمر جان احمد زئی کی خصوصی دلچسپی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے دیرینہ مطالبات مکمل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کلی قمبرانی سمیت گردونواں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے گزشتہ کئی سالوں سڑکیں اور پکی نالیاں نہ ہونے کی وجہ عوام سخت پریشانی میں مبتلا تھے طویل عرصے سے کلیوں کے روڈ اور نالیاں کچھی اور خستہ حالی کا شکارہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کوآمدورفت کے حوالے سے انتہائی سخت دشواری کا سامنا کرناپڑرہا تھا اور بارشوں کے موسم میں بچے خواتین اور ضعیف العمر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتا تھا جبکہ نالیاں بند ہونے کی وجہ بارش کے پانی گھروں میں داخل ہوجاتے تھے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء پرنس آغا عمر احمد زئی نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامت اٹھائے جو کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا جال پچاکر بی اے پی نے عوام کے دل جیت لئے عوامی خدمات پر پرنس آغا عمر جان احمد زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو اہلیان کلی قمبرانی کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.