سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے امن وامان بہتر ہوگیا ہے، حیدر محمود مسلم

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حیدر محمود مسلم نے کہا ہے کہ پاک فوج، پولیس، لیویز ودیگر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہمیں اپنے شہداء پر فخر آج ان کی بدولت ہم ایک پرسکون زندگی گزار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز صوبائی حکومت اور عوام نے قیام امن کیلئے بہت قربانی دی ہیں بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے صوبائی حکومت عوام کی فلاح بہبودکے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اگر ماضی کے حکمران عوامی مسائل پر توجہ دیتے تو آج صوبہ ترقی یافتہ اور عوام خوشحال ہوتے روز اول سے صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے جو ترقیاتی کام موجودہ دور حکومت میں ہورہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.