قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کرینگے، حیدر محمود مسلم

0

- Advertisement -

 

بی اے پی رہنماء حیدر محمود مسلم کی قیادت میں پشتون آباد میں علاقائی میٹنگ ہوا میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کفار ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہوئی ہیں کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہیں کبھی مسلمانوں کو وہاں تنگ کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں پر بہت سخت ظلم ہورہا ہے فلسطین،شام،عراق،افغانستان،برما ودیگر ممالک میں مسلمانوں کی قتل عام کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں سوشل میڈیا پر ہم مسلمانوں کے ظلم کو دیکھنے سے بہت دکھ ہوتی ہے ا س طرح واقعات سے اسلام اور ہمارے مذہب کی توہین ہوتی ہے اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اسر دنیا بھر میں ان اعمال سے دنیا بھر کی خانہ جنگی بھی ہوسکتی ہے ہم تمام ممالک اور اقوام متحدہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ دنیابھر کے ممالک میں مذہب کی توہین کرنے والوں کو فوراً گرفتار کئے جانے کی حکم دیا جائے اور جلد سے جلد سزا دینی چاہیے تاکہ دنیا میں ہر مذہب کی توہین کا روک تھام ہوسکے اگر ان حرکات کو نہ روکاگیا تو دنیا بھر میں خانہ جنگی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.