سازشوں سے ہوشیار رہنے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سازشوں سے ہوشیار رہنے اور اتحاد کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ صوبائی حکومت نے پہلے بھی مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالی لیکن شاہراہوں کی بندش غیر ضروری اقدام ہے جس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں کیونکہ اس عمل سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے گی. انہوں نے کہا کہ شاہراﺅں کو بلاک کرنا قیام امن اور ملک کی سلامتی و یکجہتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے. احمقانہ تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلیے اپنی توانائیوں کو صرف نہیں کرنی چاہیے۔ ایسے اقدامات سے ملک میں افراتفری پھیلے گی. صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے ملک کی موجودہ صورت حال خراب ہونے کا اندیشہ ہو. اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی حساسیت کو نہیں سمجھ رہے ہیں اور اس اہم ایشو کو سیاسی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے قومی یکجہتی کا فروغ اور مسائل وچیلنجز کا حل ممکن نہیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہراہ کو بلاک کرنا عوامی مسائل کا حل نہیں عوام کو روزگار آسودگی تحفظ کی ضرورت ہے جو موجودہ حکومت انہیں دستیاب کر رہی ہے لہذا ہمیں تمام تر توانائیوں اور وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرنی چاہیے ملک اس قسم کے مزید تجربات کا محتمل نہیں ہوسکتا ہمارا دین و مذہب بھی اس بات کی اجازات نہیںدیتی کہ کسی مسافر کا راستہ نہیں روکنا چائیے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.