سریاب پی بی 30 کوئٹہ VII
کلی در محمد زمیندار روڈ میں احمد نواز بلوچ کے توسط سے پانی کا پائپ لائن بچھا دیا گیا.
- Advertisement -
*پانی جیسے سہولت سے محروم کلی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر احمد نواز بلوچ داد کے مستحق ہیں. اہلیان کلی در محمد زمیندار روڈ *
کوئٹہ(سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ کی جارحانہ اور مخلصانہ کوششوں کی بدولت سریاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو رہا ہے. وہ سریاب جسکا شمار پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا تھا. اب یہاں کے عوام کو اپنے حقیقی نمائندہ ملنے کے بعد انکی شنوائی ہر سطح پر ہو رہی ہے. جس سے انکے مسائل حل ہوتے نظر آ رہے ہیں.انہی کاوشوں کےتسلسل کو جاری رکھتے ہوئے انکی توسط سے کلی در محمد زمیندار روڈ سریاب میں پانی کے پائپ لائن بچھائے گئے جو مین ٹیوب ویل سے منسلک ہے. واضح رہے اس سے قبل علاقہ مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور تھے اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر تھے. اس موقع پر اہلیان کلی در محمد کی خوشی دیدنی تھی. سائٹ پر موجود قبائلی و سماجی رہنماء حاجی ملک میر حسن ، محمد عارف , اللہ بخش بلوچ , ڈاکٹر رشید, فتح محمد بنگلزئی عبدالغفور ، نے کہا کہ ہمارا کلی جو پانی جیسے بنیادی ضرورت سےمحروم چلا آ رہاتھا.احمد نواز بلوچ کی وساطت سے ہمارا دیرینہ مسئلہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے. جسکے لئے ہم انکے انتہائی مشکور ہیں اور وہ داد کے مستحق بھی ہیں. اپنے بیان میں احمد نواز بلوچ نے کہا بہت جلد مذکورہ علاقے کے سڑک سمیت دیگر مسائل بشمول مجموعی مسائل حلقہ کے حل ہونے کے قریب ہیں اور ان کے ہر مرحلے پر عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں.اور انتہائی باریک بینی سے ہر فورم پر انکے حل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائی صرف کر رہا ہوں.