کو ئٹہ 25ا کتوبر: بیوٹمزمیں سالانہ سپورٹس 
۔بیوٹمز کی طالبات کسی میدان میں کم نہیں ،تعلیم اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں کے میدانوں میں ہماری طالبات کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں بلوچستان کی خواتین اور پسماندہ طبقات کے لئے بیوٹمز کی طالبات مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2019 میں طالبات اور خواتین اساتذہ کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2019 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہدوسرے روز بھی جاری رہا ۔خواتین کی میرتھن ریس میں 33ڈیپارٹمنٹس نے حصہ لیا جس میں آرکیٹیکچرڈیپارٹمنٹ کی حمینہ نے پہلی ، نمرہ حمید نے دوسری اور روبینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،خواتین کے اسکریبل کے مقابلے میں ،فیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسز، انٹر نیشنل ریلیشنز، فائن آرٹس ،فزکس آئی ٹی اورکمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے پہلے راﺅنڈ کی کامیابی کے بعد دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، 100مییٹر خواتین دوڑ میں مائیکر وبیالوجی کی شازیہ نے پہلی ، ڈسکس تھرو میں منیجمنٹ سائنسز کی بتول،جیولن تھرو میں الیکٹرونکس کی مبشرہ، شاٹ پٹ میں سول انجینیئرنگ کی اُنساءجبکہ 200 میٹر فیمیل ریس میں آرکیٹیکچرڈیپارٹمنٹ کی حمینہ اور فیمیل رسہ کشی کے مقابلے میں الیکٹریکل انجینیئرنگ نے فیلکٹی آف منیجمنٹ سائنسزکے خلاف کامیابی حاصل کی ۔جبکہ مردوں کے فٹبال کے مقابلوں میں مائیننگ انجینئرنگ ، ژوب کیمپس اور فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ
- Advertisement -


کمیونیکشن ٹیکنالوجی نے کامیابی سمیٹی جبکہ کرکٹ کے میچ میں فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی نے ر فیکلٹی آف لائف سائنسز کو با آسانی شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا .یاد رہے کہ بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2019 , 24اکتوبرتا4نومبر 2019تک جاری رہے گا سالانہ اولمپیاڈ میں طلباءو طالبات ، اساتذہ و دیگر عہدےداران سمیت چار ہزار سے زائدکھلاڑی مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیںجس میںا یتھلیٹکس، کرکٹ،فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج،والی بال جبکہ سٹوڈنس آفیئرز کے زیر اہتمام مضمون نویسی، تقریری و شعری مقابلہ،ڈرامہ کمپیٹیشن،اور مقابلہ موسیقی شامل ہیں۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے اگلے مرحلے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز کے طلباءہر میدان میں ہر اول دستے کا کردار سر انجام دے رہے ہیں چاہے تعلیمی افق ہو یا کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوان ہر شعبے میں ترقی کا سفر خوش اسلوبی سے طے کر رہے ہیں۔