عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، ملک خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے بی اے پی کی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے میں تیز ترین ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سابق دور حکومت میںا سکیموں کے نام پرمخص مخصوص لوگوں کو نوازا گیا اور سینکڑوں ترقیاتی سکیموں کا زمین پر کوئی وجود نہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی ضرورت کے پیش نظر ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی ہے نہ کہ مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے نہیں ترقیاتی اسکیموں سے عوام مستفید ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے ملک وقوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاءاللہ عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیںچلتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.