سریاب کلی فیروز آباد کلی گشکوری میں احمد نواز بلوچ کی خصوصی کوششوں سے گیس پائپ لائن کی تنصیب ممکن

0

اور مکمل

- Advertisement -

درالحکومت میں گیس جیسی سہولت سے محروم پائپ لائن فراہم کروانا احمد نواز بلوچ کے کارکردگی کا ثبوت ہے. یونٹ سیکرٹری ناصر بلوچ

کوئٹہ (سریاب نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے کلی فیروز اباد کلی گشکوری میں بنیادی سہولت سے محروم بڑے پیمانے پر گیس کنکشن تنصیب کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے. اور انکے اس اہم مطالبے سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڈ گئی. جو انکی ایم ڈی سوئی سدرن سے متواتر ملاقاتوں کا نتیجہ ہے. اس اہم موقع پر بی این پی کلی گشکوری کے یونٹ سیکرٹری شاہ خالد مینگل اور فیروز آباد کے یونٹ سکریٹری ناصر بلوچ نے کہا. کہ ایم پی اے احمد بلوچ نے علاقے میں بنیادی اہمیت کے حامل کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں. انہوں نے اولین فرصت میں علاقے کیلئے اسٹریٹ لائٹس بھی تقسیم کیئے تھے اور اب ہمارا دیرینہ مطالبہ گیس کنکشن بھی فراہم کرا دیئے. جسکے کھدائی کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں روڈ بھی نہیں ہے. جسکو پکا کروانے کا عزم احمد نواز بلوچ نے کیا ہے. انکے کاموں کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے یقیناً یہ کہنا بجا ہو گا کہ وہ ہمارے علاقے کے دیگر کاموں کو بخوبی مرحلہ وار حل کریں گے. اور ہم اس سلسلے میں انکو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.