بلوچستان یونیورسٹی واقعہ : قوم کی بیٹیوں کے سامنے شرمندہ ہے،میر عثمان بادینی

0

- Advertisement -

سابق رکن قومی اسمبلی رخشان انجینئرمیر محمد عثمان بادینی نے بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی سب سے بڑی مادر علمی میں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڈ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی بلوچستان میں پہلے ہی تعلیم کے حصول میں بہت سے مشکلات اور چیلینجز درپیش ہے بہت سے مشکلات برداشت کرنے کے بعد ہم تعلیمی ماحول میں داخل ہوئے لیکن ایک بار پھر استاد کے نام پر کالی بھیڑیئے تعلیمی ماحول کو دھیمک کی طرح چانٹ رہے ہیں تعلیمی ادارے معاشرے میں شعور کو پروان چڑھاتے ہے لیکن بدقسمتی سے اس واقعے کی وجہ سے منفی سوچ کو فروغ ملی انہوں نے کہاکہ آج قوم کی بیٹیوں کے سامنے ہم شرمندہ ہے والدین اور سول سوسائٹی دوبارہ تعلیمی ماحول کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں وہ دن دور نہیں جب ہم بلوچستان کے بیٹیاں بلاخوف اور اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں انہوں نے کہاکہ ایسے سازشی عناصر کے خلاف سخت کاروائی کیجانا چاہیئے جو قوم کو تعلیمی سے دور کرکے پسماندگی اور جہالت کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.