تیل پر پابندی کیوں ثناءبلوچ کابلوچستان میڈیا سے گفتگو

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایرانی تیل پر پابندی لگانے سے ہزاروںگھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں ایک حادثے کو جواز بنا کر لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننا کسی بھی حوالے سے دانشمندانہ اور عوام دوست اقدام نہیں ہوسکتا سنگل سڑکوں کی وجہ سے ہائے روز حادثات ہورہے ہیں اور اس میں کئی گھروں کے چراغ بجھ ہیںعوام سے روزگار چیننے کی بجائے حکومت تمام قومی شاہراﺅں کو دو رویہ بنائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز بلوچستان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ صوبے میں غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری کا پہلے سے ہی دور دوہ ہے ،غریب نوجوان سینکڑوں میل دور سفر کرنے اور اپنے خاندانوں کو دو وقت کے روزی روٹی کا بندوبست اسی کاروبار کے ذریعے کرتے تھے،بلوچستان میں کارخانے نہ ہونے کے برابر ہیں اب ایک حادثے کے سبب پورے کاروبار کو بند کرنے سے بلوچستان میںبے روزگاری اور چوری ڈکیتی کے واقعات پھر سے سر اٹھانے لگیں گے انہوںنے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی کاروبار پر بندش کے اقدامات کو غریبوں پر معاشی قتل تصور کرتے ہیں صوبائی حکومت عوام کو روزگار اور ترقی دینے کی بجائے انکی منہ سے نوالہ چھینے رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.