
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع پشےن میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا ۔ تفصیلات مطابق پشےن کے کلی ظریف آباد میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر رحمت اللہ کو قتل کردیا لیویز نے موقع واردات پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کرکے پسٹل بمعہ زندہ کارتوس برآمد کرلیا۔ لیویز نے لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو دوسری شادی کے شبے میں قتل کیا گیا ہے جبکہ ملزمہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں انکے ساتھ انکا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے ۔