خضدار: شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات شروع

0

- Advertisement -

خضدارچیف آفیسر میونسپل کمیٹی مشکے کاشف بلوچ نے کہاہے کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدمات شروع کردیئے گئے ہیں ، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے ، تجاوزات کے خاتمہ پر میونسپل کمیٹی کام کررہی ہے ، آنے والے دنوں میں مشکے گجر کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مشکے گجر کاشف بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ مشکے میں بازار کی رونق کو بڑھا دیں ، یہاں کاروبار میں اضافہ ہو اور بازار میں آمدو رفت کے حوالے سے شہریوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں دکانداروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ روڈ کے کنارے اور اپنے دکانوں کے سامنے تجاوزات میں اضافہ نہ کریں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کی پابندی کریں اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.