
- Advertisement -
گورنربلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ، اگر کسی بھی شخص کو پیش آنے والے واقعات میں ذمہ دار پایاگیا تو بلاامتیاز اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی، گورنر بلوچستان یاسین زئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے متعلق حکومتی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عدالت کے بھی زیر غور ہے۔ انہوں نے طلباو طالبات اور تمام شہریوں سے کہا کہ اپ بھروسہ اور اطمینان رکھیں ہمیں تمام باتوں پر نظر ہے اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق تمام ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ گورنر نے تمام طلباتنظیموں اور اساتذہ ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ مسئلہ وفاقی اداروں اور عدالت کے زیر غور ہے، تحقیقات کی تکمیل اور فیصلہ آنے تک ہرقسم کی بیان بازی سے گریز کریں اور یقین دلایا کہ فیصلہ آنے پر تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔