وائس چانسلر اس شرمناک واقعے میں مکمل ملوث ہے حاجی عطاء محمد بنگلزئ

0

- Advertisement -

نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی ممبر اور ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئ نے جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو بلیک میلنگ کے ذریعے ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وائس چانسلر اس شرمناک واقعے میں مکمل ملوث ہے۔وی سی سمیت دیگر انتظامیہ کو تاحال برطرف نہ کرنا وی سی کی پشت پنائ کو ظاہر کر رہی ہے۔گورنر بحیثیت چانسلر اس منفی عمل کے مکمل ذمہدار ہے۔اس سنگین ایشوز پر عدالتی کمیشن بنایا جائے تاکہ حقیقی کردار منظر عام پر پہنچے۔بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں کرپشن۔میرٹ کی خلاف ورزی۔طلباء تنظیموں پر پابندی سمیت مختلف منفی اور تعلیم دشمن اقدامات زد عام تھے۔جس کے خلاف طلباء تنظیموں اور اکیڈمک اسٹاف نے احتجاج کیا ہے۔لیکن طاقتور وی سی کے پیچھے طاقت تھی۔اب حالیہ واقعے نے تمام حدود پار کئے اور ان شرمناک اور بے ہودہ عمل کے باوجود انتظامیہ کے خلاف کوئ کاروائی نہ ہونا افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پورے بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔لیکن چانسلر صاحب غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔جو کہ قابل افسوس اور مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی بچیوں تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کرادر ادا کریگی اور اس المناک واقعے کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.