یونیو رسٹیوں کو بسیں ،کو سٹرز اور ایمبولینس کی فراہمی گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

0

- Advertisement -

کوئٹہ 11اکتوبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی میںبہتری لانے کیلئے مختلف اقدامات اُٹھا ئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیو رسٹیوں کو بسوں اورکو سٹرزکی فراہمی سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلباءوطالبات کے قیمتی وقت وتو انائی کا ضیائع نہیںہوگا ،اور ضروری سہولیات کی فراہمی سے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ سرکار ی یونیو رسٹیوں کے وائس چانسلر ز صا حبان اور رجسٹر ارز کو بسیں ،کو سٹرز اور ایمبولینس کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بلوچستان یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،خضدار انجینئر نگ یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کاکڑ ،یو نیو رسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ،یو نیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر مقصود احمد اور میر چاکر خان رند یونیو رسٹی سبی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی نواز مینگل سمیت سردار بہادر خان وویمن یونیو رسٹی کی رجسٹر ار ڈاکٹر انجم اور لسبیلہ یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی موجود تھے ۔گورنر بلوچستان نے نئی بسوں ،کو سٹرز اور ایمبو لینس کی چا بیاں یونیو رسٹی کے وائس چانسلر ز اور رجسٹر از کے حوالے کئی گئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.