سول ہسپتال تربت کے مقام پر جدید سہولیات سے آراستہ ایک موبائل ٹی بی اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر خزانہ

0

- Advertisement -

تربت10اکتوبر:۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کیچ کے ٹی بی کے مریضوں کے لیئے سول ہسپتال تربت کے مقام پر جدید سہولیات سے آراستہ ایک موبائل ٹی بی اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔اس دوران تقریب کے دیگر شرکاءمیں ڈی سی کیچ ذیشان سکندر، بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر احمد ولی، ڈپٹی منیجر ڈاکٹر بشیر احمد، ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ضلعی صدر ڈاکٹر موسی بلوچ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر رحیم بلیدی اور ایم ایس سول ہسپتال تربت ڈاکٹر فاروق رند کے علاوہ ایس پی او کوئٹہ کے پروجیکٹ منیجر امداد علی اور ایس پی او تربت کے پروگرام منیجر محراب بلوچ بھی موجود تھے۔ اس دوران تقریب میں بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہاکہ جدید سہولیات سے آراستہ موبائل کیمپ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچانے کا ایک انتہائی مفید زریعہ ہے جس سے ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ممکن ہوسکے گی اور یہ پروگرام بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ٹی بی کے تدارک کے لیئے انتہائی کارگرثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس حوالے سے علاج معالجے کے لئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص رقم کی گئی ہے واضح رہے کہ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے انڈس ہسپتال نیٹ ورک اور ایس پی او پاکستان کے تعاون سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے دور افتادہ علاقوں کے لیئے موبائل کنٹینرز میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کے زریعے ٹی بی کے مریضو ں کی ابتدائی تشخیص عمل میں لائی جاتی ہے جس کے بعد ٹی بی کے مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں سول ہسپتال تربت کے ٹی بی لیب میں جراثیم کی تصدیق کے لیئے مذید ٹیسٹ لیئے جائینگے۔ ٹی بی کے مریضوں کی تصدیق ہونے کی صورت میں مریضوں کا باقاعدہ علاج،ٹی بی کے پیشے سے وابستہ ماہر ڈاکٹروں کے زریعے مکمل کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ موبائل اسکریننگ کیمپ مکران ڈوژن کے ضلع پنجگور کے بعد ضلع کیچ پہنچ چکی ہے جہاں پر تین دن قیام کے بعد ضلع گوادر کے دورہ پر روانہ ہوگی ضلع کیچ میں موبائل اسکریننگ کیمپ صبح کے وقت سول ہسپتال تربت کے علاوہ دوپہر اور شام کے وقت میں سیشن کورٹ تربت اور سینٹرل جیل تربت کے مقام پر قیام کریگی جہاں پر ٹی بی کے مریضوں کی مفت تشخیص کی جائے گی۔دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ نے سول سپتال تربت میں قائم ایچ آئی وی اور ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کے لیئے قائم لیبارٹری کا بھی دورہ کیا جہاں پر ایچ آئی وی کنٹرول پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر حمید بلوچ نے انہیں بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.