اسکولوں میں اساتذہ کو دوران کلاس موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

0

- Advertisement -

کوئٹہ۔08اکتوبر۔ضلعی آفسر تعلیم کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کوئٹہ کے تمام سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس کو تائید کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں دوران کلاس موبائل فون استعمال کرنے اور اساتذہ کے لئے کلاسوں میں کرسی اور ٹیبل رکھنے کی سختی سے ممانعت ہے لہذا اساتذہ کو دوران کلاس موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی دوران پیریڈ کھڑے ہوکر درس وتدریس کے فرائض پورے کریں۔ حکم عدولی پر متعلقہ انچارج صاحبان اسکولز کے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.