
- Advertisement -
خدمت خلق فاﺅنڈیشن انٹر نیشنل کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر حا جی غلام فا روق ،سنیئر نا ئب صدر بدر الدین کا کڑ نا ئب صدر دﺅد خان خلجی اور نو منتخب ایگزیکٹیو ممبرا ن کو مبا ر کبا د دیتے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ نو منتخب اراکین صو بے میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمہ اور قا نو نی کا رو با ر کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بلو چستان جیسے پسما ندہ صو بے میں صنعت و تجا رت کا معیشت میں کلیدی کر دار ہے اس لئے ان شعبوں اور قا نو ن کے مطا بق تجا رت کے فروغ کے تمام چھوٹے بڑے تاجروں کو ساتھ لیکر ان کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک مر تبہ پھر صدر و دیگر عہدیداران کا بلا مقا بلہ انتخاب اس با ت کا مظہر ہے کہ چیمبر آ ف کا مرس کے ممبرا ن کے درمیان اتحاد و اتفاق اپنی مثا ل آ پ ہے۔