وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی گیدڑ بھبکیوں کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں:حافظ حسین احمد

0

- Advertisement -

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی گیدڑ بھبکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، وزیر اعلیٰ محمو د خان اگر اس دن ہوش و حواس میں ہوئے تو کبھی ایسی حماقت نہیں کریں گے ورنہ اس دن خود وزیر اعلیٰ بھی باہر نہیں آسکتے۔جمعہ کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج مکمل پر امن ہوگا اور ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹے گا، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اگر اس کو روکا گیا تو اس کے بعد کی صورتحال کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے جن کے بل بوتے پر دھمکی دے رہے ہیں تو وہ وقت گیا ان کے تلوں میں تیل نہیںہمیں معلوم ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کتنے پانی میں ہے ، ایک سوال کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ سے ملک میں مارشل لاءتو نافذ نہیں ہوگا اورکیا فوج تو نہیں آئے گی کہ جواب میں حافظ حسین احمد نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ فوج کہاں گئی ہے؟ کہ اب آجائے گی ، الحمد اللہ ہماری بہادر فوج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ تن تیار اور موجود ہے، انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کو ”نکے“ کی نالائقی کا ادراک ہوچکا ہے اور وہ اب کسی اور سے زیادہ آئین کی پاسداری کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.