- Advertisement -
کوئٹہ 03اکتوبر :۔بلوچستان اسپورٹس بورڈکے زیراہتمام نصیرآباد میں تین روزہ ڈویژنل اسپورٹس گیمز 2019ءکی رنگارنگ تقریب شروع ہوگئی ڈویژن بھر سے پانچ اضلاع کی سینکڑوں کھلاڑیوں کی شرکت افتتاحی تقریب شہید عبدالغفار سیال کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی اسپورٹس گیمز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمریدبلوچ،نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی۔سخی عبدالروف لہڑی،اسپورٹس افیسر رحیم بخش جویا،نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران منٹھار خان منگی،قمرالدین بگٹی،عبدالکریم ڈومکی، محمد اسلم بنگلزئی،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی جان منگی دیگر افسران نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں نصیرآباد۔جعفر اباد۔صحبت پور۔کچھی۔جھل مگسی سے کرکٹ ۔ فٹبال ۔بیڈمنٹن۔والی بال،ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے شاٹ لگاکر ڈویژنل اسپورٹس گیمز کا افتتاح کیا مہمان خصوصی جب گراونڈ پہنچے تو اسپیشل ہائی سکول سکاﺅٹس کے طلباءنے ان کا شاندار استقبال کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے ا حکومت نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے موجودہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہی نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کی کمان سنبھالیں گے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی بہتر نشونما کےلئے انتہائی ضروری ہیںتقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ، نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔