موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کاغذات کی چیکنگ اور مشکوک افراد کی تلاشی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ محرام الحرام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کاغذات کی چیکنگ اور مشکوک افراد کی تلاشی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں امام بارگاہوں کی حفاظت کے لیے فوج ، ایف سی کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی و قبائلی رہنما وں اور علما ءکرام سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ معاشرے کو امن وامان اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے آگے آہیں خدمت میں عظمت ہے محرم الحرام صبر برداشت تحمل کا درس دیتا ہے حق و سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم و جبر اور بندوق سے شکست نہیں دے سکتا غربت اور جہالت کا خاتمہ کرکے ہم ملک و قوم کو دیرپا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ہمیں پاکستانی قوم کشمیر کی پشت پر ہیں۔مودی سرکار کے مظالم پر دُنیا انکھیں بند کرے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دے حکومت کشمیر پر ایک لمعے کیلئے بھی غافل نہیں پاکستانی قوم کشمیریوںکی سفارتی سیاسی اور اخلاقی جہدوجد میں ان کے شانہ بشانہ ہیںاور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گئے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجالس کے آغاز سے قبل ہی سر چینگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید سیکیورٹی فوسز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرام الحرم میںتمام امام بارگاہو ںکے اطراف محرام الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ علاقے کی سیکورٹی کے صورتحال معمول پے رکھنے کیلئے خدمات سر انجام دے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.