موجودہ حکومت صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے حاجی محمد خان لہڑی

0

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ نصیرآباد سمیت حلقے کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں آبنوشی سکیموں کا جلد اجراءکیا جائیگا۔ صاف پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ عوام صوبے میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات جلد ہی محسوس کریں گے۔ عوام کو ریلیف دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے معیار زندگی میں بہتری کیلیے ہرحد تک جائیں گے۔ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ گزشتہ ادوار میں عوامی مفادات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ عوام میں سے ہیں اور عوام کے حقوق سلب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ موجودہ حکومت صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے کر اس میں اصلاحات لائے جارہے ہیں۔ تعلیمی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت تعلیم کے حوالے سے جامع پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ کوشش ہے تعلیم کے شعبے کو دوسرے صوبوں کے برابر لایا جائے۔ جس کیلئے بعض سخت فیصلے ناگزیر ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.