
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کراڑو کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی معروف کمپنی کی کوچ مخالف سمت سے آنے والی نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد میر احمد ولد لعل محمد ، قوم پٹھان ، کلیم اللہ ولد بادشاہ خان قوم پٹھان ، عبد الواسع ولد مندو زئی قوم پٹھان ساکنان پشین موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد نصیب اللہ عبد الولی پسران غلام حضرت ساکنا پشین زخمی ہوئی خضدار لیویز موقع پر پہنچ کر میتوں اور زخمیوں کو خضدار پہنچایا لیویز کے مطابق کوچ سے ٹکرانے والی گاڑی کا علم نہ ہو سکا تاہم لیوز نے نامعلوم گاڑی کے ڈائیور کے خلاف مقمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔جبکہ باغبانہ قومی شاہراہ پر پک اپ نے روڈ کراس کرنے والے شخص کو کچل دیا تفصیلات کے مطابق با غبانہ کے مقام پر خضدار آنے والے زمباد نے روڈ کراس کرنے والے شخص رحیم بخش ولد علی بخش قوم سمالانی کو کچل دیا مرحوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے ،