کشمیر میں تاریخ کا بدترین ظالم ہورہا ہے، خطبہ جمعہ

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے علما ءاکرام خطبا نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوں کے خون اور آہیں بھارت کولے ڈو بیں گی مودی یاد رکھے ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر ظلم سمیت ظالم کا خاتمہ بھی یقینی ہوتا ہے کشمیر میں تاریخ کا بدترین ظالم ہورہا ہے عالم اسلام بے اتفاقی اور انتشار کا شکار ہےامت مسلمہ صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہےعالمی برادری جانبدار نہ رویہ ترک کر کے بھارتی جبر و ستم کا فوری طور پر نوٹس لیں انسانیت کے علمبردار کہاں گئے اور انسانیت کے قتل عام پر کیوں خاموش اور گونگے ہوگئے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں اور ممتاز علما کرام خطبا نے مختلف مقامات پر جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد طاہر تو حیدی نے جامع مسجد کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی مولانا محمد ایوب ایوبی نے جامع مسجد اتفاق پشتون آباد۔ مولانا حاجی وزیر محمد بڑیچ نے سید ان جامع مسجد مسلم اتحاد کالونی مولانا راز محمد محمد حسنی نے جامع مسجد نجم المدارس مولانا جمال الدین حقانی مولانا حافظ ثنا اللہ پشتون باغ مولانا حافظ زبیر حسین احمد جامع مطلع العلوم بروری روڈ۔ مولانا محمد یونس خراسانی مولانا حمید اللہ نے موسی کالونی مولانا قاری جمعہ خان نے نواکلی جامع مسجد مولانا مفتی ممتاز نے۔ جامع مسجد مام ابوحنیفہ کلی سردہ سریاب روڈ مولانا نیاز محمد نے جامع امداد یہ سریاب روڈ مولانا مفتی احسان الحق حقانی نے جامع مسجد سورج گنج بازار مولانا عبد البا قی مولانا عبد الستار حافظ محی الدین۔ حافظ سعد اللہ مولانا عبدالودود نے کلی چلتن رہسانی مولانا فضل الرحمن جامع مسجد ہزار گنجی مولانا حسین احمد قریشی ہزار گنجی مولانا مفتی عبد القاہر حقیار جامع مسجد کاکڑ ٹاون مولانا حافظ دین محمد جامع مسجد دارالعلوم زکریا کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی مولانا شیر جان شاہوانی۔ہزار گنجی اور مولانا رشید احمد حقانی نے ایرپورٹ روڈ جامع مسجد نمر ہ میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ بھی عملا کردار ادا کر کے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھ دیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت والے متفقہ موفق کے بغیر پاکستان اور پاکستانی قوم کو قبول نہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں عصمت دری کے دلخراش واقعات کے تدارک کیلئے موثر انداز آواز اٹھائیں ایسے موقعوں پر ان کی معنی خیز خاموشی امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑانے کے مترادف سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عالم کفر کا مقابلہ اتحاد وا تفا ق سے ممکن ہے موجودہ سنگین صورتحال میں عالم اسلام کے اتحاد وا تفا یکجہتی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کشمیریوں کے سودا گر ہیں پاکستان کے 22 کروڑ عوام ریاست کے حفاظت و دفاع کے لئے پاک فوج کے پشت پر کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علما دیوبند نے ہر محاذ پر ملکی استحکام و سالمیت کیلئے جنگ لڑ ی ہے علما دیوبند نے ملک کے آزادی اور بقا کے لئے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.