- Advertisement -
واشنگٹن: وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بہت کچھ کر چکا ہے اب مزید کچھ نہیں کر سکتا، بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے،بھارت نے پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، اگرحملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپورجواب دینے پرمجبور ہوگا، 2 جوہری قوتوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے کی انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا، کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے،نئی دہلی میں جو حکومت ہے وہ نازی جرمنی جیسی ہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوں کو آباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔امریکی اخبار ’’نیو یارک ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل دو ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے امکان کو رد کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نئی دہلی میں جو حکومت ہے وہ نازی جرمنی جیسی ہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت 2 ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈالے ہوئے ہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ وادی میں نسل کشی ہونے والی ہے۔انٹرویو میں انہوں نے باور کروایا کہ اپنے دورہ امریکا کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے کی انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا۔بھارت کی ہٹ دھرمی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کو محض اطمینان کے لیے لیا، پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بہت کچھ کر چکا ہے اب مزید کچھ نہیں کرسکتا۔دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدام، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرحملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپورجواب دینے پرمجبور ہوگا، بھارت نے پاکستان کی امن مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افراد کی زندگی دا ئوپرلگی ہوئی ہے، ہمیں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوں کو آباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے بھارت، پاکستان کے خلاف جنگ کے بہانے ڈھونڈے گا، اگرحملہ ہوا تو پاکستان بھارت کو بھرپورجواب دینے پرمجبور ہوگا۔