ووٹ کی بے حرمتی کے باعث آج ملک بد ترین بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے،مریم نواز

- Advertisement -
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی حکومت کو ختم کر کے دس دن کے اندر بلوچستان عوامی پارٹی کو مسلط کیا گیا جسے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوئی ووٹ کی بے حرمتی کے باعث آج ملک بد ترین بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے، موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی ملک گیر تحریک جاری ہے انشا اللہ یہ اب زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سابق وفاقی وزیر اطلاعات وسینیٹر پرویز رشید، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کے ہمراہ لاہور سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ائیر پورٹ پر ان کا استقبال پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادربلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کا استقبال کیا۔ائیر پورٹ پر صحافی کی جانب سے جب مریم نواز سے پوچھا گیا کہ ان کے والد میاں نواز شریف نے گزشتہ سال کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کیا تو اس کے بعد ان کی حکومت ہی صوبے میں گرا دی گئی تھی اب وہ کیا دیکھتی ہے تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام کی حکومت گرا کر دس دنوں کے اندر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کو مسلط کیا گیا اور ووٹ کی بے حرمتی کی گئی ووٹ کی بے حرمتی کی وجہ سے ہی آج ملک بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہیں انشا اللہ اب یہ زیادہ دیر تک نہیں چلنے والے۔بعد ازاں میڈیا میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں بلوچستان کی عوام ،محمود خان اچکزئی، بلوچستان مسلم لیگ (ن)اور ساری اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آج انہوں نے مجھے آج یہ موقع فراہم کیاہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسز کی بھر مار میں عوام کو پھنسنے نہیں دیں گے ،اس وقت اپوزیشن جماعتوں کی موجودہ حکمرانوں کے خلاف ملک تحریک شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے۔