- Advertisement -
کوئٹہ۔ 24 جولائی 2019
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قائم ہونے والی تین نئی میڈیکل کالجز کے پی ایم ڈی سی کے ساتھ الحاق کے لئے پوری تندہی اور توجہ کے ساتھ کاوشیں کی جارہی ہیں طلبہ کا غیر یقینی مستقبل نہیں چاہتے کوشش ہے کہ تینوں نئے میڈیکل کالجز کی مصدقہ رجسٹریشن کرکے طالب علموں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے طالب علم یقین رکھیں کہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہوگا تمام معاملات شفافیت اور میرٹ پر ہونگے اور ضابطہ کار کی تکمیل کی بعد درس و تدریس کا عمل بلا تاخیر شروع ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار” اے پی پی “سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ بلوچستان کی تینوں نئی طبی کالجز کے لیے صوبائی بجٹ میں اکیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے ان نئے کالجز کی فوری فعالیت کے لئے قابل عمل منصوبوں پر اقدامات کا بلا تاخیر آغاز ممکن ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ملک کے اعلیٰ معیار کے حامل طبی تعلیی اداروں میں ہر سال بلوچستان کے 133 طالب علموں کو فل فنڈڈ اسکالر شپ فراہم کی جاتی