بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشوں،ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری

0

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشوں،ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری کردیاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسلادھاربارشوں،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ژوب،شیرانی،موسی خیل ،قلعہ سیف اللہ ،بارکھان،زیارت لولارائی ،قلات،خضدار، لسبیلہ، سبی میں بھی بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش کے دوران بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے،بارش سے کچھ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،تمام متعلقہ حکام کوالرٹ رہنےاوراحتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.