
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ کے مکین غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خلاف منگل کے روز سراپااحتجاج بن گئے ۔مظاہرین نے ٹائر جلا کر سریاب روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاجس کے باعث عوام اور سرکاری ملازمین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔مظاہرے کے شرکاءنے کیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ ایک طرف وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تمام فیڈرز میں تین گھنٹے اضافی بجلی کی فراہمی کے احکامات دئےے گئے ہیں تودوسری جانب سریاب اور ملحقہ علاقوں میں 14سے 15گھنٹے تک کی طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے یہی نہیں بلکہ وولٹیج کی کمی نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے ،لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے باعث نہ صرف علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہوگیاہے بلکہ اس سے لوگوں کے کاروباری اور گھریلو زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سخت گرمی میں احتجا ج اگر چہ آ سان کا م نہیں لیکن کیسکو کی جا نب سے اہلیان سر یا ب روڈ سڑکوں پر نکلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سخت گر می میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں لو ڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب سے کم نہیں بلکہ گر می اور مچھروں کی بہتات کے با عث علا قے میں مختلف بیما ریوں کے پھیلنے کے خد شات بھی پیدا ہو چکے ہیں۔