
- Advertisement -
بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ ،دکی اور ڈیرہ مراد جما لی میں پیش آنے والے مختلف واقعات و حادثات میں 2افرادجان بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ہے ۔ اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن کے گردی پنکئی علا قے میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے اپنے سوتیلے بھا ئی صدام کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لیویز نے واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ادھر بلو چستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالخالق ولد صمد خان نا می شخص جاںبحق ہو گیا ہے جن کی نعش کو سول ہسپتال دکی منتقل کر نے اور ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ سلطان ہجوانی کے قریب نامعلوم مسلح راہزنوں نے غلام علی نا می شخص کو موٹرسائیکل چھیننے کی کو شش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا ہے ملزمان موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل نہیں آسکی تھی۔