- Advertisement -
کوئٹہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان کہا کہ بعض ڈاکٹرز کی جانب سے مسلسل صحافی برادری کے ساتھ غیر شائستہ رویہ اپنا یا جارہا ہے ایک بار پھر بعض ڈاکٹروں نے دنیا نیوز کی لیڈی رپورٹر کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنا یا ،لیڈی رپورٹر اپنے کسی عزیز کی عیادت کیلئے سول ہسپتال پہنچی تو وارڈ میں موجود دو سینئیر ڈاکٹرز انہیں دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے ،بلا کسی وجہ کہ دونوں ڈاکٹروں نے خاتون صحافی کے ساتھ بد کلامی کی جسے بی یو جے نہ صرف شعبہ طب کے اصولوں کے خلاف سمجھتی ہے بلکہ ایسے طرز عمل کو بلوچستان کے روایت کے بر خلاف سمجھتی ہے ،ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون صحافی کے ساتھ روا رکھے گئے رویہ کھلم کھلا قانون شکنی ہے بلوچستان یونین آف جر نلسٹس بلوچستان حکومت اور ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ دونوں ڈاکٹروں کے روئیے کے خلاف نوٹس لیکر انکے خلاف قانونی کاروائی کرے ،بلوچستان یونین جرنلسٹس نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت زار نا گفتہ ہیں ڈاکٹرز اکثر اوقات اپنے ڈیوٹیز سے غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ اکثر ڈاکٹرز ہفتے میں صرف دودن ہی برائے نام ڈیوٹیوں پر حاضر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے غریب و نادار مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب صحافی عوامی مسائل کی کوریج کرتے ہیں تو یہ ڈاکٹروں کو نا گوار گزرتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کا صحافیوں کے ساتھ طرز عمل دشمنی کی حد تک بڑھ جاتا ہے ،ڈاکٹروں کی جانب سے صحافیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نا منا سب رویئے کو دیکھ کر بی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کا بایئکاٹ کیا جائے گا جب کہ یہ بایئکاٹ تا حال جاری ہے تا ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں ہم کہ کسی کی دھو نس دھمکی کی وجہ سے اپنے فرائض منصبی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے