ضلع کچھی کے بہت سے علاقوں کے سڑکوں کو سیلابی ریلوں نے بہہ کر لے گیا ہے

0

- Advertisement -

بھاگ سیلاب سے ضلع کچھی کے بہت سے علاقوں کے سڑکوں کو سیلابی ریلوں نے بہہ کر لے گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے علاقوں کا رابطہ ابھی تک شہری علاقوں سے کٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ان علاقوں کے عوام کے مشکلات اور پریشانیوں سے باخبر ہیں متعلقہ ڈیپارنمنٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ اس وقت رابطے میں ہیں ان خیالات کااظہار سابقہ صوبائی وزیرمیر محمد عاصم کرد گیلو نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ حالیہ طوفانی سیلابی ریلوں کی وجہ سے ضلع کچھی بہت سے علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اس مشکل کی گھڑی میں اپنے متاثرین بھائیوںکو تنہا نہیں چھوڑینگے زمینی راستوں کے بحالی کیلئے بھی متعلقہ محکموں کیساتھ رابطے میں ہیںضلع کچھی میں بہت سے علاقوں کی انفراسٹکچربری طرح سے متاثر ہواہے نیشنل ہائے وے سے بڑے شہروں سے ابھی تک بہت سے ایسے دیہی علاقے ہیں جن کا رابطہ کٹا ہواہے ان کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروکارلانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں حاجی شہر،لینڈسے،غازی،ٹوک،چندڑ،گاموں،میسر شاہوانی سمیت ضلع کچھی کے بہت سے علاقوں کا ابھی تک زمینی رابطہ شہر علاقوں سے منقطع ہے جن کی بحالی کیلئے متعلقہ محکموں سے منسلک ہیں ان کیساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سڑکوں کو بحال کرکے ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو کوئی مشکل پیش نہ آئے انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین عوام کی بحالی کیلئے پہلے روز سے انتظامیہ اور ضلع کچھی کے محکوں کے ذمہ داران کیساتھ رابطے میں تھے تاکہ عوام کوکوئی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے حالات کچھ بھی ہوں اپنے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑینگے عوامی نمائندہ ہوں اپنے عوام کے مسائل اور ان کے مشکلات سے باخبر ہوںعوام کے مسائل حقوق سب سے زیادہ عزیز ہیں اقتدار اور کرسی عوام کے مسائل کے حل میں کبھی بھی اہمیت نہیں رکھتا ہے اپنی تمام زندگی کو عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے صرف کررکھا ہے عوام کو خوشحال ،ترقی یافتہ،تعلیمی یافتہ دیکھنا میرا وژن اور زندگی کا مقصد ہے عوام کو اپنے پاو¿ںپر کھڑا کرنا میرے زندگی کا اہم مقصد ہے جس کیلئے زندگی کی آخری حد تک لڑتا رہونگا انہوں نے کہاکہ میرا ایک ہی مقصدہے کہ عوام خوشحال ہوکر زندگی گزاریں جس طرح بڑے لوگوں کو جینے کا حق ہے اس طرح ہر انسان کو آزاد زندگی جینے کا حق ہے اوروہ اپنا فیصلہ خود کریں عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں سیلاب سے متاثرین کو ہم نے بروقت ریلیف پہنچانے کیلئے اپنی ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے انھیں ہر ممکن ریلیف پہنچانے کی بھرپور کوشش کی مزید اس حوالے سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.