
- Advertisement -
کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اسپیشل مجسٹریٹ بہادر خان،سمیع اللہ،عامر قیصرانی، نصیب اللہ حنیف نورزی ،جاوید کرداور حبیب الرحمن نے گراں فروشی ملاوٹ ،زائدالمیعاد اشیاءخورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 77 افراد کو گران فروشی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے مجموعی طور پر پانچ لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے چند منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں منعقد ہونے والی پرائس کنٹرول کمیٹی میں متفقہ طور پر قیمتیں مقرر کے بعد پرائس لسٹ کا اجراءکیاگیا ہے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں یہ کاروائیاں کی جارہی ہیں اور گرانفروشی کرنے والے چند عناصر گرانفروشی سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف جرمانے کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔