کوئٹہ:اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا لسٹ جاری

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنروچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں روز مرہ ضرورت کی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کر کے پرائس لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔جس کے مطابق گھی( ڈالڈا )135 روپے کلو، گھی (لوکل برانڈ) 117روپے کلو، خوردنی تیل( لوکل برانڈ) 135 روپے لیٹر، چاول( باسمتی سپر) 122 روپے کلو ،چاول (باسمتی ٹوٹا) 95 روپے کلو، چاول( سیلہ)113 روپے کلو، دال چنا( اعلیٰ کوالٹی) 180 روپے کلو ،دال چنا (درمیانہ) 140 روپے کلو، دال چنا (اوسط درجہ) 120روپے کلو، سفید چنا 140 روپے کلو ،دال مونگ( صاف دھلی ہوئی) 175 روپے کلو، دال ماش 130 روپے کلو ،دال ماش( اعلیٰ کوالٹی) 240 روپے کلو، دال مسور (صاف دھلی ہوئی) 125 روپے کلو، بیسن (اعلیٰ کوالٹی) 170 روپے کلو، چھوٹا گوشت 650 روپے کلو،بڑا گوشت(بغیر ہڈی )400 روپے کلو, بڑا گوشت) ہڈی والا( 350 روپے کلو, پکوڑے 200روپے کلو, سنگل روٹی´/ نان(200گرام) 10روپے، ڈبل روٹی/ نان( 400 گرام )20 روپے ,دودھ پتی چائے فی کپ 20 روپے, سبز چائے فی کپ 10 روپے, قہوہ چائے فی کپ10روپے، دودھ( ڈیری فارم )90 روپے لیٹر، دودھ( شاپ) 95 روپے لیٹر، دہی 100 روپے کلو، چینی کی قیمت اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ بھا¶ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہوگا اس سلسلے میں تمام دکانداراور اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے ڈیلرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی پرائس لسٹ کے مطابق اشیاءخوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اورجاری کردہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کرےں اور اگر کوئی دکانداراور ڈیلر پرائس لسٹ کے برعکس اشیاءخورد نوش فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں عوام الناس سے بھی کہا گیا ہے کہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیا خوردنوش خریدیں اور اگر کوئی دکانداران متصیف کردہ قیمتوں کے برعکس اشیائے خوردنوش فروخت کر رہا ہو تو اس کی نشاندہی کریں تاکہ اس کے خلاف پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر کوئی دکاندار پرائس لسٹ اپنی دکان میں واضح جگہ پر آویزاں نہیں کرے گا تو بھاری جرمانہ اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.