سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان




- Advertisement -


وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی مےلہ بلوچستان مےں بسنے والے تمام لوگوں کے مابےن اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائےواسٹاک ،زراعت سمےت دےگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمےت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے سبی کا تارےخی وثقافتی مےلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے بلوچستان کی حکومت عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہےںافسوس کی بات ہے کہ زراعت لائےواسٹاک سمےت دےگر شعبوں کی ترقی کے لئے کوئی قدم نہےں اٹھاےا گےا بلوچستان کی حکومت امن وامان کے قےام کےلئے پاک افواج اےف سی کی کاوشوں کو خراج تحسےن پےش کرتی ہے سبی کی عوام کو درپےش مسا ئل حل کرےں گے ان خےالات کا اظہا ر انہوں نے سالانہ سبی مےلے مےوےشاں واسپاں کا سردار چاکر خان ڈومکی اسٹےڈےم سبی مےں باقاعدہ افتتاحی تقریب کے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر صوبائی وزےر سردار سرفراز خان ڈومکی ،صوبائی وزےرصحت مےر نصےب اللہ مری ، صوبائی وزےر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی مشےر مےر سکندر علی عمرانی ،وزےر اعلیٰ بلوچستان کے مشےر تعلےم محمد خان لہڑی ،چےف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی ، آئی جی اےف سی بلوچستان مےجر جنرل سےد فےاض حسےن شاہ ، کمانڈر سبی گےریژن برگےڈئیر اوےس مجےد، سےکٹر کمانڈر ایسٹ برےگےڈئیر ذوالفقار باجوہ کمانڈنٹ سبی اسکاو¿ٹس کرنل وقار احمد چوہدری، ونگ کمانڈر لےفٹیننٹ کرنل ضےاءاللہ ، ڈی جی لائےواسٹاک ڈاکٹر غلام حسےن جعفر،کمانڈنگ آفیسر لےفٹنٹ کرنل رانا محمداصف ،سابق نگران وزےر اعلیٰ چےف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، سابق نگران صوبائی وزےر اطلاعات ملک خرم شہزاد،ڈی آئی جی سبی رےنج کےپٹن (ر) پروےز چانڈیہ،ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ ، اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما مےر فرےد رئےسانی ، ڈویژنل ڈائرےکٹر لائےواسٹاک و ہارس اےنڈ کےٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی ،اےس اےس پی سبی عبدالحق عمرانی،سابق چےئرمےن مےونسپل کمےٹی سبی سردارزادہ مےر حےر بےار خان ڈومکی ،سانق وائس چےئرمےن حاجی محمد حےات رند ،سابق چےئرمےن ورند گروپ سبی کے رہنما حاجی داو¿د رند ،سردار زادہ کوہےار خان ڈومکی، پرنسپل انیمل سائنسز ڈاکٹر امان اللہ خان ڈپٹی ڈائرےکٹر ےوتھ افےئر محمد افضل سلہری ۔ ڈسٹرکٹ اےجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ڈی ڈی او اوےس انور ،بابو محمد انور خجک ،سبی پرےس کلب کے صدر ملک اکرم بنگلزئی ، جنرل سےکرٹری حاجی سعےد الدےن طارق ، سینئر نائب صدر مےر سلےم گشکوری ، نائب صدر مےر جاوےد بلوچ ، سرپرست اعلیٰ مےاں محمد ےوسف ، سینئر جوائنٹ سےکرٹری سےد طاہر علی ، فنانس سےکرٹری ےار علی گشکوری کے علاوہ قومی دھارے مےں شامل ہونے والے فراریوں کی بڑی تعداد سمےت اےف سی پولےس و ضلعی آفیسران بھی تعداد موجود تھے۔ وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سبی مےلہ اےک تارےخی اہمیت کا حامل ہے جو مختلف ادوار مےں حکومت اور عوام کے درمےاں پل کا کردار ادا کرتا ہے سبی کے تارےخی مےلہ مےں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مےزبانی کا شروف بھی حاصل کرچکے ہےں بلوچستان اےک رزعی مالداری کا علاقہ ہے مالداری اور زراعت بلوچستان کی ترقی مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت کا مقام رکھتی ہےں مالداری ہوےا زراعت کے شعبوں کی نمائندگی سبی مےلے مےں ہوتی ہےں مالدار ہوےا زراعت دےہی ترقی اس کےلئے امن وامان کا ہونا لازمی ہے امن وترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہماری حکومت بلوچستان مےں امن وامان کے قےام اور ترقی خوشحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہےں صوبے مےں سےکورٹی فورسز کی محنت پر فخر ہے جنہوں نے صوبے مےں امن وامان کےلئے گراں قدر قربانیاں دےں آج بھی ان کی خدمت کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں جنہوں نے صوبے مےں امن کے قےام کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دےں اس صوبے اور شہر کے لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھہ پےش کےااس کے باوجود سبی مےلے کی تقریبات کو کامیاب بنانے پر مبادک باد دےتے ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے مےں امن وامان کے قےام مےں سےکورٹی فورسز کی قربانی کو سلام پےش کرتا ہوں وزےر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے صوبائی حکومت امن کے قےام کے لئے دےگر تمام باتوں پر ترجےح دےتی ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع مےں لوگ اپنے کام اور مسئلہ مسائل مقامی سلح پر حل کرےںان کو کوئٹہ آنے کی ضرورت پےش نہ آئے مالداری زراعت کو جدےد خطوط سے آراہستہ کرےں ماضی مےں دےکھاگےا ہے کہ ترقی کا جو پےمانے بنائے گئے ان سے لوگوں کو کوئی رےلیف نہ مل سکا افسوس کی بات ہے کہ کئی سالوں سے زراعت لائےواسٹا ک سمےت عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کی منصوبہ بندی نہ ہوسکی موجودہ حکومت زراعت لائےواسٹاک سمےت عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے مےں توجہ دے رہی ہےں سبی مےلے کے موقع پر ہر سال لوگ آتے ہےں آنے والے سبی مےلے کو مزےد بہتر بنائےں گے تاکہ لوگوں کی زےادہ آمدن ممکن ہوسکے ماضی مےں سی پےک کے حوالے سے اور آنے والے دنوں مےں بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کرےں گے صحت روزگار پانی امن وامان اور معاشی ترقی کے لئے کام کرےں گے انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان مےں تعلےمی اداروں مےں وہ سہولت نہےں جس کی وجہ سے تعلےم مجبوری مےں حاصل ہوتی ہے ہم صحت اور تعلےم عام کرےں گے تاکہ ہمارے بچے تعلےم حاصل کرکے صوبے بلکہ دنےا کے دےگر ممالک مےں روزگار حاصل کرسکےں ہم کوشش کرےں گے کہ علاج معالجے کے لئے کوئی اپنی جائےداد فروخت نہ کرے بلکہ اس کو گھر کے پاس ہی ہر علاج معالجے کی سہولت مےسر آئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبی کو درپےش مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجےح بنےادوں پر کام کےا جائے گا ۔