گوادر ور گردنواح میں حالیہ بارشوں کے بعد سات سال طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ہے

0

- Advertisement -

گوادر ور گردنواح میں حالیہ بارشوں کے بعد سات سال طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ہے گوادر اور گرد نواح میں زمینداروں کی کھیت بارش سے سیراب ہوگئے۔گوادر کے خشک ڈیم آنکاڑہ کور ڈیم میں چار فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔جبکہ سوڈ اور بیلار ڈیم میں پانی کا سطح بلند ہونا شروع ہوگیا ہے۔جس سے علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔جبکہ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اور محکمہ پی ایچ ای اقدامات کررہی ہے۔ڈیم سے گوادر اور گردنواح میںپانی کی فراہمی سے حکومت بلوچستان کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔واضح رہے کہ آنکاڑہ کور ڈیم کے خشک ہونے سے گواد اور اس کے گردنواح کو ٹینکروں کے ذریعے سے میرانی ڈیم سے پانی کی فراہم شروع کردی گئی تھی۔جس سے ماہانہ حکومت بلوچستان کوکروڑوں روپے پانی کی مد میں ٹینکروں پر خرچہ کرتا تھا۔جبکہ حکومت بلوچستان پانی کی بحران سے نمٹنے کے لیئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔گوادر اور گردنواح کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے سوڈ ڈیم اور شادی کور ڈیم مکمل کردیئے گئے۔اور ان ڈیموں میں پانی جمع ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔سوڈ ڈیم کو گوادر شہر سے پائپ لائن کے ذریعے منسلک کردی گئی ہے۔جبکہ شادی کور ڈیم کو منسلک کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔یاد رہے کہ انکاڑہ کور ڈیم میں پانی کا سطح چار فٹ بیلار ڈیم میں پانی کا سطح چار فٹ جبکہ سوڈ ڈیم میں پانی کی سطح سات فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو ڈیم کے ڈیڈلائن سے نیچ ہے ذرائع کے مطابق تینوں ڈیموں پانی کے آمد کا سلسلہ جاری ہے ان ڈیموں میں وافر مقدار میں پانی جمع ہونے سے گوادر میں پانی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.