ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگوبارش کے دوران شہر کے مختلف حلقوں کا دورہ

0

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو نے پیر کے روز کوئٹہ شہر میں مختلف حلقوں کا دورہ کیا دورے کے موقع پر شہر میں صفائی کی صورتحال وجاری مہم کا معائنہ کیامیٹروپولٹین شکایات سیل کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو شاباش دی ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو نے پیر کے روز کوئٹہ شہر میں مختلف علاقوں سریاب روڈ ،زرغون روڈ،ڈبل روڈ ،مگسی چوک ،امداد چوک سمیت دیگر کا دورہ کیا اس دوران نہ صرف صفائی مہم کامعائنہ کیا بلکہ سیوریج نالیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق متعلقہ حکام بھی ہدایات جاری کیںاور کہاکہ صفائی کی صورتحال سے متعلق کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی بلکہ اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیںگے انہوں نے ہدایت کی کہ علاقے میں سیوریج نالیوں کی صفائی کو ممکن بنانے کیلئے صفائی عملہ تندہی سے کام جاری رکھیں ۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن میر فاروق لانگو کاکہناتھاکہ وہ شہر سے باہر تھا جیسے ہی وہ کوئٹہ پہنچے ہیں تو فوری طورپر شہر کادورہ کرنے نکلا ہوں یہاں میٹروپولٹین عملہ پہلے سے ہی موجود تھامیٹروپولٹین ایمرجنسی شکایات سیل تشکیل دیاگیاہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے شکایات سیل کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو شاباش دی اور متعلقہ آفیسران پر زوردیاکہ وہ صفائی کے حوالے سے جاری جدوجہد کو مزید تیز کیاجائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.