ہنگامی حالات میں علاج و معالجے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں

0

ہنگامی حالات اور نارمل روٹین میں علاج و معالجے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں . ایم پی اےاحمد نواز بلوچ
ہسپتال کے مجموعی صفائی اور دیگر انتظامات پر تحفظات کا اظہار. سول ہسپتال کا دورہ اور مریضوں کی عیادت

- Advertisement -

کوئٹہ(سریاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا. مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی. ان سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات علاج معالجے کا بھی پوچھا. RMO سول ہسپتال ڈاکڑ گورمک داس سے بھی ملاقات کی. انہوں نے اپنے گفتگو میں ہسپتال کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا. کہ ہسپتال میں مریض تندرست اور صحت یاب ہونے آتے ہیں.لیکن یہاں آکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تندرست بھی بیمار پڑ جاتا ہے.. اسکی وجہ ہسپتال کی مجموعی صفائی نہ ہونے کی وجہ ہے. حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کا دور دور تک امکان نہیں ہے. آخر میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور نارمل روٹین میں علاج و معالجے اور ادویات کے حصول کو آسان بنایا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.