- Advertisement -
دالبندین میں نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک ۔دبی بینک ہونے کی باوجود اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔نیشنل بینک کے بالا آفیسران آئے تھے اور دالبندین سیندک اور تفتان میں دو سال قبل سروے کیا تھا تفتان اور سیندک میں اے ٹی ایم لگ گیا تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے دالبندین میں اے ٹی ایم ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ ہر مہنے کے شروعات میں دالبندین نیشنل بینک میں سرکاری ملازمین کا تنخواہ آتے ہی نیشنل بینک کے اندر اور باہر سرکاری ملازمین کا رش ہوتا ہے جس کی وجہ سرکاری ملازمین اور عام کھاتہ دار رقم لینے پریشانی کا سماں ہوتا ہے۔ہم نیشنل بینک و دیگر بینک کے حکام سے مطالبہ کرتے ہے دالبندین بینک کھاتہ داروں کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک اے ٹی ایم بحال کریں تاکہ بینک کھاتہ داروں کو فائدہ ہو۔