ہم بحثیت ایک آزاد قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں

0

- Advertisement -

یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرصوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تفتان کار ریلی نکالی گئی جسمیں تفتان قبائلی رہنما میر حاجی شوکت کی جانب سے تفتان مین چورنگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو خراج تحسین پیش کیاگیا. حاجی شوکت علی کی سربراہی میں منعقدہونےوالےتقریب میں انتظامی افیسران،علاقائی عمائدین،صحافی،سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھےاس موقع پر لیویزکے جوان بھی موجودتھےتقریب سے خطاب کرتےہوئےمیر حاجی شوکت علی عیسی زئی سردار خدائے نورمحمد حسنی اور دیگرمقررین نے کہاکہ ہم بحثیت ایک آزاد قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تھوڑ کر ان کی تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کررہاہےہندوستان عالمی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کا لہوبہا رہاہےجوکہ قابل مذمت ہے اس موقع پر انڈیا کے مودی کا پتلے کو آگ لگادی انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درامد کرانے میں مکمل ناکام نظرآرہاہےان کو چاہیےکہ اپنے قراردادوں پر من و عن عمل کرتےہوئے فوری طورپرکشمیر کا مسئلہ حل کرائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.