- Advertisement -
جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں 5فروری کو بھرپوردینی وقومی جوش وجذبے سے منایا جائیگا صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرزپر ریلی مظاہرے اورسیمینار منعقدکیے جائیں گے کوئٹہ میں یکجہتی کشمیر ریلی آج دو بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے نکالی جائیگی ریلی کی قیادت امیر ضلع حافظ نورعلی کریں گے جبکہ ریلی میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی خصوصی طور پر شرکت وخطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان نے عوام الناس سے یکجہتی کشمیر تقاریب میں شرکت کی استدعاکی ہے۔