- Advertisement -
جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و جماعت الصالحےن پاکستان کے بانی و امےرالحاج پےرمحمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کے فرمان کے مطابق کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ، اہل کشمیر کوحق خود ارادیت دیا جائے ۔ مسلمانوں کے خلاف بھارت امریکہ اور اسرائیل ایک ہوچکے ہیں ،مسلم حکمرانوں کو بھی مسلم دنیا کے تحفظ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا مقبوضہ کشمیر کی آزادی قریب تر ہےں کشمےر ڈے ملک کے کونے کونے مےں مناکر کشمےریوں سے اظہار ےکجہتی کرےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی اےن پی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر الحاج صاحبزادہ پےر سکندر سلطان ، الحاج صاحبزادہ پےر محمد حےات سلطان القادری ، الحاج صاحبزادہ پےر تےمور سلطان القادری کے علاوہ جماعت اہل سنت پاکستان و جماعت الصالحےن پاکستان انٹر نےشنل کے کارکناں بھی موجود تھے۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و جماعت الصالحےن پاکستان کے بانی و امےرالحاج پےرمحمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا پاکستان پرامن ملک ہے جس نے کبھی کسی بھی مسئلے کو لاٹھی بندوق گولی سے حل کرنے کی بات نہےں کی کشمےری بھائی پر مسلسل تشدد کرکے بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے اےک جانب ورکنگ بانڈری پر بلا جوار مقامی شہریوں پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمےر مےں جاری ظلم جبراور ڈھائے جانے والے مظالم انتہاکو پہنچ چکے ہےں جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہےںکشمےریوں کی جرات بہادری کو پاکستانی قوم سلام پےش کرتے ہےں ہم کشمےری بھائی کو کبھی نتہا نہےں چھوڑےں گے کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہےں اور کشمےریوں کی آزادی کےلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی رائےگان نہےں نہےں دےں گے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمےر مےںانسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزی مےں ملوث ہے اور مسلسل کشمےریوں پر مظالم کررہا ہے جو ہمےں قبول نہےں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمےر مےںہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمےریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و جماعت الصالحےن پاکستان کشمےریوں کے حق خوداراریت کی مکمل حماےت کرتے ہےں۔