- Advertisement -
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک کی جانب سے شہید بےنظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان سیکٹریٹ کوئٹہ میں منعقد کی گئی جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میرثناءاللہ جتک جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ سیکرٹری اطلاعات سفرندیم زھری سوشل میڈیا انچارج میاں صابر ڈویژن صدر نصیر آباد سجادعلی گاجانی پیپلز یوتھ کوئٹہ کے ممبران عبدالحمید جلیل احساس شاہوانی دیگر نے کیک کاٹا اس موقع پر صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی سرتن کی بازی لگاکر اس ملک میں حقیقی جمہوریت کو اپنی لہو سے جان کے نزرانے دیکر بحال کیا شہید بے نظیر بھٹو نے بلاخوف خطر عوام کی حقوق کےلیے برسرپیکار رہی حتاکہ انہوں نے اپنی جان کی نزرانہ دیکر ھمیشہ کےلیے جمہوریت کو آبحیات پلاکر خود تاریخ کے اوراق میں آب زرسے لکھی گئی فقیدالمثال لفظوں سے اپنا نام زندھ رکھی شہید بھٹو کی خاندان سے آج بھی عوام وہی عقیدت رکھتے ہیں جو شہید بھٹو شہید بےنظیر بھٹو سے رکھتے تھے اس تسلسل کو عوام نے برقرار رکھتے ہوئے انکے بیٹے بلاول بھٹو زرداری اور انکی صاحبزادیاں آصفہ بھٹو بختاور بھٹو سے بھی وہی سیاسی عقیدت دکھتے ہیں پروگرام کے آخر میں بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری بختاور بھٹو زرداری کی درازی عمر کےلیے دعابھی مانگی گئی اور آصفہ بھٹو کو انکی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کیاگیا