جس نام سے چار سال سے ہماری پہچان ہے آج یہاں آکر خوشی ہوئی، انور علی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کے منیجر اعظم خان، فاسٹ بالر انور علی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جلات خان نے ہفتہ کے روز یہاں ملاقات کی، صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، مشیرتوانائی مبین خلجی، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹیم منیجرنے وزیراعلیٰ کو ٹیم کی کوئٹہ کے دورے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دورے کامقصد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو کوئٹہ میں پذیرائی حاصل ہو اور مقامی کھلاڑیوں میں کرکٹ کھیلنے کے شوق میں اضافہ ہو، گلیڈی ایٹر کے کھلاڑیوں اور نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں اور اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کرکٹ بلوچستان میں بھی بڑے شوق سے کھیلا جاتا ہے اگرپاکستان کرکٹ بورڈبلوچستان پر بھی توجہ دے تو یہاں سے بھی بہترین کھلاڑی ابھر کرقومی ٹیم میں اپنا حصہ بناسکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک بھر میں کرکٹ کو مزید فروغ مل رہا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کارکردگی سے شائقین مطمئن نظر آتے ہیں، وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو بھی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ٹیلنٹ کی تلاش میں کیمپس لگائے جائیں جس سے ٹیلنٹ رکھنے والے کھلاڑی سامنے آسکیں گے، وزیراعلیٰ نے آئندہ پی سی ایل ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے منیجر اعظم خان نے ٹیم کی طرف سے وزیراعلیٰ کو گلیڈی ایٹر کٹ اور بلا پیش کیا
۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close