بلوچستان:ٹریفک حادثات،1شخص جاں بحق 9افراد زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے قریب دراکھالہ کے مقام پر تیز رفتار ٹو ڈی کار الٹنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ،بسیمہ تیز رفتار گاڑی الٹے سے بچی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں خضدار سے کراچی جانیوالے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان بابل عمرانی جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریجنل ہیلتھ سینٹر وڈھ منتقل کردیاگیا جہاں سے 2خواتین کو تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیاگیاہے ۔حادثے میں جاںبحق نوجوان اور زخمیوںکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایاجارہاہے جو خضدار کے رہائشی ہےں۔اس کے علاوہ گزشتہ شب واشک کے تحصیل بسیمہ لڈی کے مقام پر تیز رفتار بولان گاڑی ڈرائیو سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جا گری جس کی سبب ایک بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.