میٹرک کے سالانہ امتحانات 4فروری سے شروع ہونگے

0

- Advertisement -


کنٹرولر بلوچستان بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کشن کو 14فروری 2019سے شروع ہونگے اس کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ،کنٹرولر بلوچستان بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا کہ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کے لیے امتحانی کمیٹی مختلف آ پشنز پر غور کررہی ہے جس میں اساتذہ کا تجربہ گزشتہ امتحان میں کارکردگی سنیارٹی اور قرعہ اندازی سمیت آ پشنز زیرغور ہیں اور جلد ہی امتحانی کمیٹی فیصلہ کر کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں فائنل کریں گے ،امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت گنجائش نہیں ہے طلباءاپنی تیاری مکمل کریں آ ئیندہ چند روز میں رول نمبر متعلقہ سکولز اورپرائیویٹ امیدواروں کو ان کے پتے پر ارسال کردی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.